counter easy hit

عمر متین کی بیوی نور سلمان حملے کے منصوبے سے آگاہ تھی

Omar Noor Salman

Omar Noor Salman

نور سلمان سے تفتیش کے لیے گرینڈ جیوری طلب ،نور سلمان پر آج حملے سے تعلق کا الزام عائد کئے جانے کا امکان ہے
اورلینڈو (یس اُردو) اورلینڈو کلب کے حملہ آور عمر متین کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا ، ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ عمر متین کی بیوی نور سلمان اپنے شوہر کے نائٹ کلب پر حملے کے منصوبے سے آگاہ تھی ۔ایف بی آئی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے روڈیو میں عمر متین کے سسرال پہنچ گئی جہاں عمرمتین کی اہلیہ نور سلمان نے بتایا کہ اسے علم تھا کہ عمر متین کسی حملے کی تیاری کر رہا ہے ۔ ایک بار اسے نائٹ کلب بھی لے کر گئی جہاں ملزم نے ریکی کی ۔نور سلمان کا مزید کہنا تھا حملے سے پہلے شوہر کو روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس کو آگاہ نہیں کیا ۔ نور سلمان پر آج حملے سے تعلق کا الزام عائد کئے جانے کا امکان ہے ۔ تیس سالہ نور سلمان نے ایف بی آئی کو بتایا کہ عمر متین حملے کے لیے اسلحہ خریدنے گیا تو اس وقت بھی وہ اس کے ساتھ تھی ۔ایف بی آئی ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹرز نے نور سلمان سے تفتیش کے لیے گرینڈ جیوری طلب کر لی ہے ۔ نور سلمان منگل کو پولیس کے ہمراہ اپنا سامان لینے فلوریڈا میں اپنے گھر آئی تھی، اس موقع پر ان کا بیٹا بھی ساتھ تھا ۔