counter easy hit

سعودی عرب اور یو اے ای کے بعد ’اومان‘ کے وفد کی پاکستان آمد، وزیر اعظم عمران خان کو بڑی یقین دہانی کروا دی

Oman delegation arrives in Pakistan after Saudi Arabia and UAE, Prime Minister Imran Khan gives great assurance

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عمان کی مجلس شوریٰ کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے عمان کی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں عمانی مجلس شوریٰ کے وفد کی سربراہی چیئرمین خالد بن ہلال ناصر الموالی نے کی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے عمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم اور عمانی وفد نے دو طرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خیال رہے بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں خطے میں امن وامان ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اوردوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزرائے اعظم کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارتی غیر آئینی اقدام سے آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم دونوں وزرائے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدام پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھا کر وہاں کے معمولات زندگی بحال کیے جائیں ہمیں وہاں کی مخدوش صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔بھارت کی جانب سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کاخدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات براہ راست اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کو بھی بحال کیا جانا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو غیر قانونی اقدامات اور جارحیت سے روکے تاہم موجودہ صورت حال میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ سعودی عرب، امارات امن و سلامتی کے ماحول کے فروغ کیلئے رابطے میں رہینگے ۔دونوں وزرائے خارجہ کامقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی صورتحال بگڑنے پراظہارتشویش کیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website