counter easy hit

عمران خان کے خلاف کئی سالوں سے بند کیس دوبارہ کھول دیا گیا، یہ کیس کیا ہے اور اس وقت کیوں اور کس کے کہنے پر کھولا گیا ہے؟ کھلاڑیوں کے ہوش اڑ ادینے والی بریکنگ نیوز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اینکر پرسن عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف فارن فنڈنگ کا نیا پنڈوراباکس کھلنے کے حوالے سے تفصیلات بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس کھول کرسماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان حالات میں اس کیس کو کیوں کھولا گیا ؟ا ور یہ کیس اس سے پہلے کیوں نہیں کُھلا ؟ سوال یہ بھی ہے کہ اس کیس کے اب کھلنے کے اثرات کیا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقوں کے بارے میں ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وہ حکومت سے زیادہ خوش نہیں ہیں جس کی ایک بڑی وجہ بُری گورننس ہے۔ اور یہ حکومت اپنی تمام نا اہلیوں کو پچھلی حکومت پر ڈال کر صفائیاں بھی پیش کرتی رہی ہے۔لیکن ڈینگی اور پولیو کے معاملات کی ذمہ داری موجودہ حکومت پچھلی حکومتوں پر نہیں ڈال سکی۔ خیال رہے کہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں آنے کے بعد بھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں سب سے بڑا اور اہم مسئلہ ملکی معیشت کا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے نہ صرف اقدامات کیے بلکہ کئی ممالک سے قرضہ بھی حاصل کیا جس سے ملکی معیشت میں کچھ بہتری آئی۔ لیکن اب ڈینگی ، پولیو اور کچھ ایسے معاملات پر حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت سے باندھی ہوئی اُمیدیں ٹوٹنے پر عوام مایوس ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ مہنگائی نے بھی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چہ مگوئیاں سننے میں آ رہی ہیں ، جس کے بارے میں کئی تجزیہ کاروں نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مقتدر حلقے موجودہ حکومت کی بُری گورننس کی وجہ سے زیادہ خوش نہیں ہیں ۔

OLD, CASE, AGAINST, IMRAN KHAN, REOPENED, SHAUKAT KHANUM, AND, PTI, FUNDS, CASE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website