counter easy hit

بابوں کو چاہئے کہ وہ بابے کا کردار ادا کریں، سعدرفیق

OLD, BABA'S, SHOULD, PLAY, ROLE, OF, BABA, MINISTER, RAILWAY, KHAWAJA, SAAD, RAFIQUE

MINISTER, RAILWAY, KHAWAJA, SAAD, RAFIQUE

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے لیکن بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ  بابے کا کردار ادا کریں۔

لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے، یہ بابے ہیں اور بابوں کی عزت نہ کرنے والا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ بابوں کی طرح پیش آئیں، ہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرتے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، کسی فیصلے پر بات کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور نواز شریف کے خلاف فیصلے نے تو جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ بحالی کے لئے کوشش کی اور جان ہتھیلی پر رکھ کر گھروں سے نکلے، اگر اس وقت ہم گوجرانوالہ سے گجرات چلے جاتے تو پنجاب حکومت بھی بحال ہوجاتی لیکن ساری قوم گواہ ہے ہم نے اپنے مینڈیٹ سے کبھی تجاوز نہیں کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website