counter easy hit

تیل کی گرتی قیمتیں،چار ممالک کا پیداوار روکنے پر اتفاق

Oil prices, agreed

Oil prices, agreed

دوحہ……..تیل پیدا کرنے والے چار ممالک سعودی عرب، قطر اور وینزویلا سمیت روس نے بھی تیل کی پیداوار روکنے پر اتفاق کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان چاروں ممالک کے وزرا کی دوحہ میں ملاقات کے بعد کیا گیا۔یہ فیصلہ تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے جو حالیہ مہینوں میں تیزی سے گری ہیں۔اس اقدام سے تیل کی قیمتوں میں تو استحکام آ جائے گا لیکن ماضی کے مقابلے میں اس کا منافع کم ہی رہے گا۔
سعودی عرب کے تیل کے وزیر علی النعیمی کا کہنا تھا کہ جنوری کے لیول کے بعد تیل کی پیداوار روکنا مارکیٹ کے لیے قابلِ برداشت ہوگا۔ ہم قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتے لیکن چاہتے ہیں کہ تیل کی قیمتیں طلب کے مطابق اور مستحکم ہوں۔وینزویلا کے وزیرِ تیل نے حالیہ ہفتوں میں تیل کی پیداوار روکنے کے حوالے سے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کا دورہ کیا تاکہ انھیں تیل کی قیمتیں مستحکم کرنے کے لیے قائل کیا جا سکے۔انھوں نے بدھ کو تہران جا کر ایرانی اور عراقی وزرا سے اسی بارے میں ملنے کا بھی عندیہ دیا۔