counter easy hit

عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت کم ترین سطح پر

Oil price lowest level

Oil price lowest level

نیویارک …..عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت عارضی طور پر گزشتہ 12 سال کے دوران کم ترین سطح پر دیکھی گئی۔گزشتہ روز تیل کی فی بیرل قیمت 30 ڈالر سے بھی کم ہو گئی تھی تاہم اب یہ قیمت دوبارہ بڑھ رہی ہے۔
برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 29 اعشاریہ نو چھ پر پہنچی تاہم پھر دوبارہ 30 اعشاریہ دو دو پر چلی گئی۔گزشتہ 15 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس سے قبل روس کے وزیر اعظم دیمتری میدویدیو نے متنبہ کیا تھا کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے روس کو رواں برس اپنے بجٹ پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔گزشتہ سال اکتوبر میں روس کا 2016 کے لیے وفاقی بجٹ تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل کی بنیاد پر منظور ہوا تھا جس پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ غیر حقیقی ہے۔