counter easy hit

اکثر انسان کی ہاتھ پاؤن سن ہوجاتے ہیں اور جب یہ کیفیت ختم ہوتی ہے تو عجیب بے چینی ہوتی ہے،

لاہور( ویب ڈیسک) انسانی ہاتھ پاؤن کا سن ہو جانا عام بات ہے اس سورت میں سن ہوئے حصے میں کچھ محسوس نہیں ہوتا اور سوئیاں چبھتی ہوئی محسوس ہوتی ہے زیادہ تر ہاتھ پیر کا سن ہونا ٹشوز پر یا خون کی نالیوں پر دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ غلط اندازمیں بیٹنے سے بھی آلتی پالتی مار کر بیٹھنے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے یا ایسا نروز پر دباؤ ڈالنے سے ہوتا ہے بعض اوقات یہ کیفیت کسی بیماری کیوجہ سے جیسے کہ شوگر کی بیماری کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ سن ہونا کسے کہتے ہیں یہ کیا ہے ؟ ہاتھ یا پیر کا سن ہو جانا یا اس میں سنسناہٹ کا ہو جانا اور سوئیاں چبھنا اس ٹائم محسوس ہوتا ہے جب ہمارے جسم میں حس کم ہو جاتی ہے اس کی مین وجہ خون کی نالیوں پر دباؤ ہوتا ہے جب نروز تک خون کی سپلائی منقطع ہو جاتی ہے تو نروز اپنا کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور ان سے متعلق اعضاء بھی سن ہو جاتے ہیں اور جب ڈاکٹر اس حصے میں پن چبھوتے ہیں تو آپ کو اتنی زیادہ چبھن محسوس نہیں ہوتی ہے۔