counter easy hit

این اے 246 کے سرکاری نتائج کا اعلان، کنور نوید 95 ہزار 644 ووٹ لے کر کامیاب

Kanwar Naveed

Kanwar Naveed

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں این اے 246 کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایم کیو ایم کے کنور نوید 95 ہزار 644 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کے کنور نوید نے 95 ہزار 644 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف کے عمران اسماعیل نے 24 ہزار 821 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم کو 9ہزار 56 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 98 ہزار 801 ہے ، ضمنی انتخاب میں کل ایک لاکھ 31 ہزار 411 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے ایک ہزار 116 ووٹ مسترد ہوئے۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقے میں اوور آل ٹرن آئوٹ 33 فیصد رہا۔