کراچی: قطر ایئرویز نے اپنی ’گلوبل ٹریول بوتیک‘ پروموشن کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں مسافروں کے لیے اکنامی اور بزنس کلاس دونوں میں حیرت انگیز فضائی کرایوں کی پیشکش کردی ہے، ساتھ ہی منفرد میگا پرائزز جیتنے سمیت قطر ایئرویز کی کسی بھی منزل کے لیے ایک سال کے لیے مفت سفر کا موقع بھی پیش کیا گیا ہے، یہ آفر 12سے 19ستمبر تک کارآمد رہے گی۔

پسنجرز معروف سیاحتی عالمی مقامات کے سلسلے میں نیویارک کے لیے پروازوں کی بکنگ اکنامی کلاس میں 90ہزار650 روپے سے، لاس اینجلس، 1لاکھ 12ہزار150، لندن 64ہزار 650، مانچیسٹر 63ہزار500 اور بارسلونا کیلیے 79ہزار روپے سے شروع ہوگی، بزنس کلاس میں ریٹرن فیئر شکاگو کے لیے 2 لاکھ 11ہزار100، پیرس کیلیے 2 لاکھ 47ہزار 300 اور بوسٹن کے لیے 3لاکھ 5ہزار روپے سے شروع ہوگا، یہ پیشکش 15 ستمبر سے 31 مئی 2018 تک سفر کے لیے کارآمد ہوگی۔








