counter easy hit

ون ڈے رینکنگ:کیویز کی تیسری پوزیشن،پاکستان آٹھویں پر برقرار

ODI rankings: third position

ODI rankings: third position

دبئی …..نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں تو تبدیلی نہیں آئی ، وہ اب بھی آٹھویں نمبر پر ہے لیکن کیویز نے تیسری پوزیشن ضرور حاصل کر لی۔
نیوزی لینڈ کی کامیابی کے ساتھ ختم ہونے والے پاک نیوزی لینڈ سیریز نے کیویز کو نمبر تھری پوزیشن پرپہنچا دیا ہے ،البتہ دو صفر کی شکست کے باوجود پاکستان مزید نیچے جانے سے بچ گیا،گرین شرٹس اب بھی آٹھویں نمبر پر ہیں ۔نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کادوسرا،نیوزی لینڈ کا تیسرا، جنوبی افریقا کا چوتھا اور سری لنکا کا پانچویں نمبر ہے جبکہ انگلینڈ چھٹی اور بنگلا دیش ساتویں پوزیشن پر ہے۔