counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد الیکشن حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں، دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (یس ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا بھارت اپنے سابق وزیر اعظم کے وعدے بھول گیا ہے۔ بندوق کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد الیکشن حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا ایک لاکھ کشمیری آزادی کی تحریک میں جانیں قربان کر چکے ہیں ۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ تسنیم اسلم نے بھارت کی سیکورٹی کونسل کی رکنیت کے حوالے سے کہا سیکورٹی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے دو تین ممالک کے بجائے باقی رکن ممالک کے مفاد کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا چین کے وزیر اعظم، ژی جن پنگ رواں برس پاکستان کا دورہ کرینگے۔ دورے کی حتمی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائیگا۔ دورے سے قبل چین کے وزیر خارجہ پاکستان آئیں گے جس میں دورے کا شیڈول خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان ایک دہائی سے افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کر رہا ہے ۔ افغان مہاجرین نے دسمبر دو ہزار چودہ تک واپس جانا تھا۔ امید ہے انکی جلد واپسی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کی واپسی کو افسوسناک قرار دیا۔