counter easy hit

اوباما آج آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے

Obama's last State of the Union

Obama’s last State of the Union

واشنگٹن…….امریکی صدر براک اوباما آج اپنے دور صدارت کا آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے جس میں وہ امریکی انتظامیہ کی کارکردگی اور پالیسیوں کے بارے میں بات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ اوباما اپنی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کرنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کہیں گے۔وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف ڈینس مکڈونو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مستقبل کے بارے میں بات کریں گے۔ وہ بہت پر امید ہوں گے۔ وہ عملی اقدامات کی بات کریں گے۔145میکڈونو صدر کی تقریر لکھنے میں مدد کر رہے ہیں۔وہ اسے روایتی پالیسی تقریر نہیں بنانا چاہتے جس میں وہ کچھ تجاویز کا ذکر کریں گے۔ہم آئندہ سال کے دوران کئی پالیسی اقدامات کریں گے۔ بلکہ وہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر اس ملک کے مستقبل اور اس کو درپیش چیلنجوں پر نظر ڈالنا چاہتے ہیں۔صدر اوباما کے خطاب پر رپبلیکن ردعمل ساؤتھ کیرولائنا کی گورنر نکی ہیلے پیش کریں گی جن کے بارے میں کئی افراد توقع کر رہے ہیں کہ انہیں نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ صدر براک اوباما نے اپنے دور صدارت کے آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے موضوعات پر بات کرتے ہوئے ہفتے کو کہا تھاکہ کہ امریکہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔