counter easy hit

اوباما نے ویسٹ ورجینیا کو آفت زدہ قرار دیدیا، امداد روانہ کرنے کا حکم

Obama declared

Obama declared

امریکا کے صدر براک اوباما نے ریاست ویسٹ ورجینیا کو تباہ کن سیلاب کے باعث آفت زدہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امداد روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
واشنگٹن: (یس اُردو) ریاست ویسٹ ورجینیا میں سیلاب کو صدی کا بدترین سیلاب قرار دیا جا رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست کی پچپن میں سے چوالیس کاؤنٹیز میں ناگہانی صورت حال کا اعلان کیا گيا ہے۔ سیلاب سے 100 سے زیادہ گھر تباہ جبکہ طوفان سے بتیس ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق گورنر کی درخواست پر صدر نے تین سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کائنٹیز کاناوا، نیکولس اور گرین برائر میں امداد بھیجنے کا حکم دیا ہے۔