counter easy hit

نصرت شہباز کی سب سے بڑی خواہش پوری۔۔

Nusrat Shahbaz's biggest desire is ..

لاہور (نیوز ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 23 جولائی تک کی مہلت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 23 جولائی تک کی مہلت دے دی ہے جبکہ ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں خواتین کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر کُل 12 لاکھ 57 ہزار روپے کا ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر 6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج کی مد میں ادا کریں گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نوازشریف کی صاحبزادی کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 کے نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں جس میں 13 کروڑ 14 لاکھ روپے کی منقولہ جائیداد پر 6 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا تھا۔جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی اور 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کریں گی۔ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 2013ء کے نوٹس میں ایک کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار روپے کے منقولہ اثاثہ جات پر 90 ہزار 210 روپے کا نوٹس بھجوایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اگر مریم نواز اور نصرت شہباز نے مقررہ وقت پر ٹیکس کی ادائیگی نہ کی تو اس صورت میں دونوں خواتین کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ان سے ریکوری کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website