counter easy hit

تھر پارکر : غذائی قلت کے سبب مرنیوالے بچوں کی تعداد 49ہوگئی

 number of dead at 49

number of dead at 49

مٹھی …..تھرپارکرمیں غذائی قلت کےباعث آج مزید 3 بچےانتقال کرگئے،جس کےبعد رواں ماہ میں انتقال کرجانےوالے بچوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے ۔
تھرپارکرمیں بچوں کی اموات کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے، اسپتال ذرائع کےمطابق غذائی قلت کے باعث ایک سال کا بچہ سول اسپتال مٹھی میں زندگی کی بازی ہارگیاجبکہ ڈیپلو اورچھاچھرو کےسرکاری اسپتالوں میں 2 بچےدنیا سےرخصت ہوگئے۔تینوں بچوں کی اموات کے بعد 14 دنوں میں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا ہوکرانتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے،سول اسپتال مٹھی میں اب بھی 34 بچے زیرعلاج ہیں۔دوسری جانب بحریہ ٹاون انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرزاورمیڈیکل عملے پرمشتمل 2یونٹ مٹھی پہنچ گئے ہیں، چھاچھرو اور دیگرعلاقوں میں کل سے بحریہ ٹاون کی جانب سے مفت دسترخوان بھی لگایا جائے گا۔