counter easy hit

اب آپ بھی خلاء باز بن سکتے ہیں، ناسا نے درخواستیں طلب کر لیں

Now, NASA seeks applications

Now, NASA seeks applications

امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے خلاء بازی کے شوقین افراد سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اگر آپ کشش ثقل سے بور ہو گئے ہیں اور آسمان کی بلندیوں پر جانا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے کیونکہ آپ کا یہ خواب اب حقیقت بن سکتا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے آسٹرونٹ بننے کے شوقین افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ درخواستیں 18 فروری 2016ء تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ لیکن ایک بری خبر بھی ہے اور وہ یہ کہ اس خواب کو پورا کرنے کیلئے آپ کو امریکی شہری ہونا ضروری ہے کسی اور ملک کے رہائشی درخواستیں جمع نہیں کروا سکتے۔ ناسا کی جانب سے فائنل امیدوار کا اعلان 2017ء میں کیا جائے گا۔