counter easy hit

ابھی نندن کی رہائی

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج رہا کیا جائے گا۔گرفتار بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آج رہا کیا جائے گا۔گرفتار بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ افواج پاکستان اور قوم،وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔ پائلٹ کی رہائی کااعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کو یہ بھی پیغام بھی دیا کہ پاکستان کی جانب بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ،ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستانی فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔دوسری طرف پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے اہم اعلان کردیا۔سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی حکومت پاکستان میں پروازیں معمول پر آنے تک سعودی عرب میں موجود پاکستانی عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔سعودی سفارت خانے کے مطابق سعودی حکومت مختلف ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ کہ فضائی حدود بحال ہونے پر ٹکٹ کی بکنگ کی جاسکے۔