counter easy hit

اب پٹرول صرف اسے ہی ملے گا جس کے پاس یہ چیز ہو گی۔۔۔۔

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو اب پیٹرول نہیں ملے گا، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ضلعے میں واقع تمام پیٹرول پمپس کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی طرز پر پاکستان میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو پیٹرول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس پابندی کا اطلاق سب سے پہلے ضلع راولپنڈی میں ہوگا۔ اس حوالے سے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ضلعے میں واقع تمام پیٹرول پمپس کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ راولپنڈی کی ضلعی انتطامیہ نے پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام موٹر سائیکل سوار جنہوں نے ہیلمٹ نہ پہنا ہو، انہیںپیٹرول فروخت نہ کیا جائے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پابندی صرف راولپنڈی تک محدود نہیں رہے گی۔بنا ہیلمٹ والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کرنے کی پابندی کا دائرہ کار آہستہ آہستہ پنجاب کے دیگر شہروں تک بھی پھیلایا جائےگا۔ واضح رہےپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت الیکٹرانک چالان 23 ستمبر کو شروع کیا گیا تھا جب سے ای چالان کا آغاز کیا گیا ہے روزانہ پانچ ہزار سے زائد چالان کیے جا رہے ہیں۔جب کہ دوسری جانب روالپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مخصوص علاقوں میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرمال روڈ،پشاورروڈپرداخلےپرپابندی ہو گی۔بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل کےمال روڈ،پشاورروڈداخلےپرپابندی کااطلاق یکم دسمبرسےہوگا۔ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نےچیف ٹریفک افسرکی سفارشات پرپابندی عائدکی۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ سگنل ایریاناکےسےکچہری چوک تک موٹرسائیکل نہ چلائی جائے۔ذرائع کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالےموٹرسائیکل سواروں کوگرفتارکیاجائےگا۔مذکورہ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ میں مال روڈ،پشاورروڈپرموٹرسائیکل سواروں کے46سنگین حادثات ہوئے۔10 ماہ میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے16موٹرسائیکل سوارحادثات میں جاں بحق ہوئے۔بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرپابندی مفاد عامہ کےپیش نظرلگائی گئی۔