counter easy hit

اب سب کا حساب ہوگا اور سب کو حساب دینا ہوگا، نواز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا۔

Now all will be calculated and all will have to pay, Nawaz Sharifاسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اب سب کا حساب ہو گا، ہم سب کو حساب دینا ہوگا‘۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پراعتراض کر دیا۔ جس کی وجہ سے نواز شریف، مریم نواز اور  کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے، جس کے بعد سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔