counter easy hit

ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری

کراچی: ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Notice issued to State Bank on changing the color of national flag on the thousand notesسندھ ہائیکورٹ میں ایک ہزار کے نوٹ پر پاکستانی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔  عدالت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پاکستان کے پرچم کا رنگ تبدیل کرنا قابلِ سزا جرم ہے، ہزار کا نوٹ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حکم پر گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کے دستخط سے جاری ہوا تھا۔

مدعا علیہان نے ایسا کرکے دستور کی دفعہ 5 سے انحراف کیا اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے نوٹ منسوخ کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری مقدمے کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی۔