counter easy hit

ہالی ووڈ فلم اسٹاروارز دی فورس اویکن چین میں بھی چھاگئی

 notice force chagyy in China

notice force chagyy in China

بیجنگ ……دنیا بھر میں اپنا جادو چلانے والی ہالی وڈ سائنس فکشن فلماسٹاروارزدی فورس اویکنز چین میں بھی چھا گئی ۔دنیا بھر میں مداحوں کے دِلوں پر راج کرنیوالی اسٹار وار ز اب چین پہنچ گئی ہیں جہاں شائقین کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ گزشتہ روز چین کے سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی اس فلم کو دیکھنے کیلئے ہزاروں مداح اُمڈ آئے ہیں اور اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے روپ میں دِکھائی دئیے اور نوجوانوں سمیت بچے بھی فلم کو دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کا رُخ کر رہے ہیں۔فلم پنڈتوں کا خیال ہے کہ اسٹار وارز چین میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدے گی اورامریکہ اور کینیڈا کے بعد چین میں بھی اب تک کی سب سے کامیاب فلم بن جائیگی۔