کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 10 جولائی کو جے آئی ٹی صرف اپنی رپورٹ پیش کرے گی لہذا انویسٹر گھبرائیں نہیں 10 جولائی کو کچھ نہیں ہوگا۔

Nothing is happening in the country on July 10, Governor Sindh
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں قانون کی حکمرانی کی صورتحال بالکل تبدیل ہو چکی ہے، کسے معلوم تھا کہ چار سال پہلے والا کراچی اب بہتر صورتحال کا حامل ہوگا جب کہ پاکستان میں پچھلے 4 سال میں امن و امان کی صورتحال جتنی بہتر ہوئی ہے وہ قابل رشک ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ ایس ای سی پی کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں اس وقت مارکیٹ کے نیچے جانے کے کئی عوامل ہیں، مارکیٹ کے نیچے جانے کی ایک وجہ جے آئی ٹی بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہیں تاہم میرے خیال میں جے آئی ٹی کی وجہ سے گبھراہٹ کی کوئی وجہ نہیں۔








