counter easy hit

لاہور: ہنجروال میں دھماکہ خیز مواد ،کوئی پیشر فت سامنے نہیں آئی

not a predecessor through the front

not a predecessor through the front

لاہور……..لاہورکے علاقے ہنجروال میں وفاقی وزیر داخلہ کے روٹ پر ملنے والے دھماکہ خیز مواد کے حوالے سے پولیس کیجانب سے کوئی پیشر فت سامنے نہیں آئی۔دھماکہ خیز مواد گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ کے روٹ سے ملا تھا ،ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔پولیس اور حساس ادارے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں۔ہنجروال کینال روڈ کے علاقے میں سرچ آ پریشن کے دوران کسی مشکوک شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ،دس کلو وزنی دھماکہ خیز مواد گھی کے ڈبے میں رکھا گیا تھاجس کے ساتھ بال بیرنگ اور دیگر اشیاء بھی منسلک تھیں ۔