counter easy hit

ناروے کے شہر دریمن کے پاکستانی نژاد ڈپٹی میئر یوسف گیلانی کے ساتھ اجتماعی شام

Norway Honor Party

Norway Honor Party

اوسلو (سید حسین) ناروے کے شہر دریمن کے پاکستانی نژاد ڈپٹی میئر سید یوسف گیلانی نے کہاہے کہ وہ ناروے پاکستان تعلقات کو بہتربنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ کمیونٹی کے اعزازمیںیہاں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وہ ان تمام لوگوں کے شکرگزارہیں جنہوں نے ان کے ساتھ تعاون کیااور ان کے ووٹوں سے آج وہ پہلے غیرملکی پس منظررکھنے والے دریمن شہرکے ڈپٹی میئربن گئے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ یہ ان پاکستانیوں کی محنت کا نتیجہ ہے جو چار۔پانچ عشروں سے ناروے میں محنت و مشقت کررہے ہیں اور آج ان کی تیسری نسل پروان چڑرہی ہے۔ سید یوسف گیلانی کے والد سید اظہرگیلانی، تقریب سے سفارت خانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ابرارحسین، محقق اور صحافی سید سبطین شاہ ، عبدالمجیدعابد، کرکٹ بورڈ ناروے کے چیئرمین چوہدری تنویراحمد، سید سجاد شاہ اور دیگر نے خطاب کیااورنظامت کے فرائض دریمن کی ممتازشخصیت طاہراحمد نے انجام دیئے۔

تقریب میں پی پی پی ناروے کے صدر چوہدری زمان، جنرل سیکرٹری مرزا ذوالفقار، مشہور صحافی ٹی وی ۔۲ قذافی زمان، ان کے بھائی وقاص زمان، پاک۔ناروے فورم کے چیف کوآرڈی نیٹرچوہدری اسماعیل سرور، صدر چوہدری اقبال بھاگو، ثقافتی شخصیت نصراللہ قریشی، سابق رکن پارلیمنٹ شہبازطارق، انجمن حسینی کے صدر راجہ جاویداقبال، سابق صدور سیدہمایوں شاہ و سید حسنین نقوی،سماجی شخصیت سید ابرارحسین شاہ آف بھاگو، کاروباری شخصیت کیپٹن سرفراز، کشمیری رہنماء چوہدری مختار احمد، خالد محمود، ڈاکٹریاورعباس زیدی، احسن گیلانی ، حیدر گیلانی اور صفدر گیلانی،آفتاب افسر، سید ذوالفقاررضوی، علی عباس ، عمران علی ، مرزاتیمورو دیگر شریک تھے۔

سید سبطین شاہ نے کہاکہ یوسف گیلانی ان لوگوں میں سے ہیں جن پر ان کا خاندان، معاشرہ اور ملک فخر کرسکتاہے۔پاکستانی سفارتکارابرارحسین نے کہاکہ نارویجن پاکستانیوں نے ناروے کی ترقی اور ناروے پاکستان تعلقات بہتربنانے میں اہم کردار اداکیاہے۔ چوہدری تنویراحمد نے کہاکہ یوسف گیلانی کو کامیاب بنانے میں نوجوانوں نے بہت کوشش کی ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی دے۔ تقریب کے دوران لوگوں میں بڑی گرمجوشی دیکھنے میں آئی اورہرکسی نے سید یوسف گیلانی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔