counter easy hit

ناروے میں بھٹو کی برسی کی تقریب، متعدد لوگ شریک ہوئے

Bhutto Barsi Norway

Bhutto Barsi Norway

اوسلو (پ۔ر) پی پی پی ناروے کی طرف سے اوسلو میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس تقریب میں لوگوں کی کثیرتعدادشریک ہوئی۔ تقریب کی صدارت پی پی پی ناروے کے نائب صدر اصغرشاہد نے کی، نظامت جنرل سیکرٹری مرزا ذوالفقارنے کی۔

مہمان خصوصی سینئررہنما الیاس کھوکھرتھے اور سابق ڈپٹی سپیکرنارویجن پارلیمنٹ اخترچوہدری، رکن اوسلوپارلیمنٹ ڈاکٹرمبشربنارس، سابق رکن نارویجن پارلیمٹ اطہرعلی، پی ایچ ڈی سکالرسیدسبطین شاہ، ہورے پارٹی کے سیاستدان طلعت بٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سینئررہنما میاں اسلام، سماجی رہنما چوہدری اسماعیل سرور، مقامی سیاستدان محمد قاسم، انجم وڑائچ، سینئرصحافی اور قیادت ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شریف گوندل، دنیاٹی وی کے صحافی عقیل قادر ، حاجی ارشد، حاجی رفیع اللہ، پی پی پی کے جاوید اقبال، زاہد ملک، و دیگر بھی موجود تھے۔