counter easy hit

ناروے آرکٹک سائیکل ریس میں ایسٹونیا کے کھلاڑی نے کامیابی حاصل کر لی

Arctic Cycle Race

Arctic Cycle Race

ناروے : ناروے میں آرکٹک سائیکل ریس کے ایونٹ میں ایسٹونیا کے رائیڈر رین تارامے نے فتح حاصل کر لی۔

ناروے کے خوبصورت ٹریکس پرہونے والی آرکٹک سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں رائڈرز بہت پر جوش نظر آئے ، ریس کے شرکا نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب ہاتھ پاؤں چلائے۔

یسٹونیا کے سائیکلسٹ رین تارامے نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے فتح حاصل کی۔ ریس میں دوسرا نمبر سوئٹزر لینڈ کے سیلوئین ڈیلئر اور تیسرا روس کے اینور زکارین کا رہا۔