counter easy hit

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک

Air Strike

Air Strike

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب مصدقہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے درجنوں ٹھکانے بھی تباہ ہو چکے ہیں۔