counter easy hit

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 35 دہشت گرد ہلاک

Jet Planes

Jet Planes

میرانشاہ (یس ڈیسک) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں غیر ملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں کی گئی اور جیٹ طیاروں کی بمباری میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں جب کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور جیٹ طیاروں کی بمباری اور شیلنگ میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔