counter easy hit

شمالی وزیرستان میں فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک

Fighter Jet

Fighter Jet

راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔