counter easy hit

شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔