counter easy hit

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

وزیرستان (یس ڈیسک) شمالی وزیرستان میں ایک مکان پر ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ڈرون طیاروں نے شوال کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔