counter easy hit

شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کے خاتمےکیلئےکوششیں قابل تعریف ہیں: سرگئی لاروف

پیانگ یانگ: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے کوششوں کی تعریف کرتے ہیں، ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سینئر اہلکار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کِم جونگ اُن کا خط پیش کریں گے۔

North Korea's nuclear weapons are highly appreciated: Sergei Lavrovشمالی کوریا کے دورے کے دوران روسی وزیرخارجہ نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں کِم جونگ اُن سے ملاقات کی۔ کِم نے کہا وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیرخارجہ لاروف نے کہا روس خطے میں امن کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ اُدھر نیویارک میں شمالی کوریا کے سینئر اہلکار کِم یونگ چول سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے میڈیا کو بتایا کہ وہ آج واشنگٹن جائیں گے اور صدر ٹرمپ کو کِم جونگ اُن کا خط پیش کریں گے۔