counter easy hit

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک

Drones

Drones

شوال (یس ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنا کر دو میزائل داغے جس سے 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ بدھ کی سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے قریب امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال کے علاقہ منڈی میں دہشتگردوں کے مرکز پر دو مزائل داغے جس میں مکان میں موجود 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ڈرون حملہ میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔