counter easy hit

نان پروفیشنل لوگوں کی وجہ سے تھیٹر کو نقصان پہنچ رہا ہے : افتخار ٹھاکر

Iftikhar Thakur

Iftikhar Thakur

لاہور (یس ڈیسک) معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی کامیڈی اور کامیڈی ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں خصوصاً بھارت میں پاکستان کے سٹیج ڈرامے بہت ہی پسند کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چندنان پروفیشنل لوگوں کی وجہ سے تھیٹر کے امیج کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا جو صحیح فنکار ہیں ان کیلئے کام کی کوئی کمی نہیں۔

میں اس وقت سٹیج ڈراموں، ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی کام کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ ایک نجی چینل پر شو بھی کر رہا ہوں۔