counter easy hit

معاشرے میں بہت سارے مسائل عدم برداشت کی بدولت جنم لے رہے ہیں،قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق

IMG-20180308-WA0011

اسلام آباد(اصغر علی مبارک سے ) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور اراکین سینیٹ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سارے مسائل عدم برداشت کی بدولت جنم لے رہے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ جمہوری روایات کو فروغ دیتے ہوئے صبر و حوصلے کے ساتھ ایک دوسرے کو سننے اور ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ میاں رضاربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ جو روایات متعارف کرائی ہیں وہ بعد میں آنے والوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہو نگی ۔انہوں نے کہا ایوان بالاء ایک کنبہ ہے اور اس کا اپنا ایک مزاج ہے جو اسے منفرد بنتا ہے ۔

IMG-20180308-WA0012

قائد ایوان سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالاء کی کارکردگی میں بہتری کے علاوہ ایوان کے اندر ایک منفرد نظم و ضبط دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ اور ریٹائرڈ ہونے والے اراکین سینیٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔عشائیہ میں وفاقی وزراء ، سینیٹرز اور اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے شرکت کی ۔