counter easy hit

کستان فرد واحد کی جاگیرہے نہ دشمن کو اس کے منفی ارادوں میں کامیابی ہوگی ,چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ

Noman Ashraf Chaudhry Advocate

Noman Ashraf Chaudhry Advocate

سرائے عالمگیر( خصوصی) پاکستان فرد واحد کی جاگیرہے نہ دشمن کو اس کے منفی ارادوں میں کامیابی ہوگی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما چیرمین یوسی کریالہ چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے اہنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے جس کی کامیاب حکمت عملی نے تھوڑے عرصے میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دشمن کو پیغام دیاہے کہ عوام اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں جبکہ لاہور میں نواز مودی ملاقات اور انڈیامیں پاکستان کے خلاف زہرافشانی کے باوجود ن لیگ کی پراسرار خاموشی نے کئی سوالوں کو جنم دیاہے اب بال حکومتی کورٹ میں ہے کہ وہ انڈیا اور ملک میں معاشی دہشتگردوں کے خلاف کیا کاروائی کرتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پیغام دیتاہوں کہ قائد تحریک کے وژن کے مطابق ہم سب کو یاد رکھناہوگا کہ پاکستان ہے تو دنیامیں ہماری عزت ہے اور پاکستانی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں سے ہمارا کوئی تعلق ہے نہ ہمیں ان کی ضرورت ہے ۔