counter easy hit

مقدس ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا وعدہ کیاہوا،،چوہدری نعمان اشرف

Noman Ashraf

Noman Ashraf

سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور)مقدس ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا وعدہ کیاہوا، عوام خیرات نہیں اپنا حق مانگتی ہے رمضان بازار پر کروڑوں خرچ کر نے کی بجائے منڈیوں میں سبڈی دی جائے ،سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں اور مقامی فیکٹریوں کو رمضان شریف میں عوام کو کم ازکم منافع پر اشیاء خوردونوش مہیا کر نے کاپا بند بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار رہنما پا کستان تحریک انصاف چیرمین یو سی کریالہ چوہدری نعمان اشرف نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کیں انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کی آڑ میں حکمرانوں کی جعلی شہرت حاصل کر نے کے طریقہ کار کی شدید مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے کروڑوں روپے جو رمضان بازار سجانے میں سرکاری افسران حکمرانوں کی خوشنودی اور جعلی سیاست چمکانے میں لگا رہے ہیں اسے حقیقی معنوں میں رضائے الہی کیلئے سارے بازار میں اشیاء خوردنوش کی سستی اور معیاری فراہمی یقینی بنانے اور صارفین تک پہنچانے میں لگائیں تاکہ اپنے حقیقی مالک کے سامنے سر خروہو سکیں جو ہم سب کیلئے د نیا و آخرت میں بہترین کامیابی ہے