counter easy hit

نوجوت سنگھ سدھو کی چوہدری سرور سے ملاقات

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو گورنرہاؤس پہنچ گئے، جہاں انھوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی، گورنر پنجاب نےسکھ بہن بھائیوں کو بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےایک تاریخی فیصلہ کیا ہے، جبکہ بھارت کی حکومت نے بھی اس فیصلے کی تائید کی، اس موقع پر بھارتی نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کل کا دن 12کروڑ عوام کے لیےبہت اہم ہے، کچھ لوگ عمران خان اورگورنرصاحب جیسےہوتے ہیں جو تاریخ بناتےہیں، سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 12 کروڑسکھوں کو اس سے بڑی خوشی نہیں دی جاسکتی ، کرتارپورراہداری کھول کرمحبتوں کے بے شمار دروازے کھولے گئے ہیں۔ اور امن و خوشحالی کی فضاء پیدا کی گئی، سدھو نے مزید کہا کہ گرونانک کےبولوں کوہمیشہ یادرکھیں گے، بابافریدکی عظمت کوہمیشہ یادرکھیں گے، ہرپنجابی سکھ کےدل سےایک مہک اٹھ رہی ہے۔ جو چیز 73سال میں نہیں ہوئی وہ ہونا کسی معجزے سے کم نہیں۔