counter easy hit

کشمیریوں کے قاتل بھارت کو آزادی منانے کا حق حاصل نہیں ، جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت

Black Day in Birmingham uk

Black Day in Birmingham uk

برمنگھم(ایس ایم عرفان طاہر سے )کشمیری عوام کے بنیا دی حقوق سلب کرنے والے بھا رت کوآزادی منا نے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔کشمیری اپنی آزادی کے لیے اپنی سیاسی سفارتی اور تحریکی سرگرمیاں تیز کرکے بر طا نوی اور یو رپین سیاستدانوں کو ہمنوا بنا نے کی کوشش جا ری رکھیں ۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم و تشدد کی بھرپور الفاظ میں مذمت جبکہ عالمی برادری سے اپنے وعدے پو رے کرنے اور بر طا نوی حکومت سے تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا مکمل کرنے کا مطالبہ ۔ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے یہا ں با ہو سنٹر میں جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجا بت حسین کی زیر صدارت یوم سیاہ کے سلسلہ میں اہم تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔سجا دہ نشین حضرت سخی سلطان با ہو ؒ پیر سلطان فیاض الحسن قا دری سروری اور اینتھیا میکنا ٹائر ممبر یو رپین پا رلیمینٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مقررین کا کہناتھا کہ یو رپی پارلیمینٹ میں برطانوی ارکان کی اکثریت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حما یت کرتی ہے ۔ دیگر یو رپی ممالک کے کشمیری اور پاکستانی بھی اپنے سیاستدانوں کو متحرک کریں ۔خواتین کی بے حرمتی نوجوانوں پر تشدد اور سیاسی قیادت کی قید و بند پر پا رلیمینٹ اور بین الا قوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو فو ری اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ بر طانیہ میں متحرک سیاسی سماجی مذہبی اور تحریکی قیا دت برطانیہ میں اگلے تین ماہ میں احتجاجی مظاہرے کا نفرنسیں اور سیمینا ر منعقد کرنے میں با ہمی اشتراک کریں گے ۔ جس کے لیے حضرت سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ کے سربراہ پیر سلطان فیا ض الحسن قا دری سروری ، سنی حریت کونسل برطانیہ کے صدر حافظ فضل احمد قا دری ، قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیا ق ، بی ٹی ایم گلوبل کی چیئرپرسن مسز سمیرا فرخ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل حنا ملک ، جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، یو کے اینڈپینڈینٹ پا رٹی کے سابق پا رلیمانی امیدوار اویس راجپوت ، کونسلر رابرٹ آلڈن ، جا ئد چو ہدری اور دیگر یو رپین پارلیمینٹ اور ہا ؤس آف لارڈز کے ممبران سے رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہو ئے انکی کشمیریوں کے حقوق کی بحالی با رے تا ئید و حما یت حاصل کرنے کی کوشش بھی شامل ہو گی۔اس موقع پرحضرت سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ کے سربراہ پیر سلطان فیا ض الحسن قا دری سروری ، سنی حریت کونسل برطانیہ کے صدر حافظ فضل احمد قا دری ، قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیا ق ، بی ٹی ایم گلوبل کی چیئرپرسن مسز سمیرا فرخ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل حنا ملک ، جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، یو کے اینڈپینڈینٹ پا رٹی کے سابق پا رلیمانی امیدوار اویس راجپوت ، کونسلر رابرٹ آلڈن ، جا ئد چو ہدری ، زاہدہ حبیب ، جمو ں و کشمیر تحریک حق خودارادیت گریٹر لندن کے چیئرمین را جہ سکندر خاں ، محسن علی ہا شمی ، علامہ معظم علی قمی، مفتی نذیر احمد قا دری ، بیرسٹر عبد الرشید مرزا اور دیگر نے یوم سیاہ کی منا سبت سے مقبوضہ کشمیر پر بھا رت کے غا صبا نہ قبضے اور انسانی حقوق کی خلا ف ورزیو ں پر تفصیلی گفتگو کی ۔ بطور مہمان خصوصی پیر سلطان فیا ض الحسن قا دری سروری نے کہاکہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے حصول کے لیے میدان عمل میں نکل چکے ہیں ۔ یو رپ برطانیہ اور دنیا بھر میں اپنی تنظیم کے علاوہ دیگر علما ء مشائخ اور تنظیما ت کے ساتھ مل کر کشمیریوں کو بھا رتی ظلم سے چھٹکا را دلوانے کے لیے فعال کردار ادا کریں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیریوں کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا ۔ با ہمی اتفا ق و اتحا د ہی سے بیرونی دنیا میں اس مسئلہ کو حقیقی معنوں میں اجا گر کیا جا سکتا ہے ۔ اینتھیا میکنا ٹائر ممبر یو رپین پا رلیمینٹ نے کہاکہ کشمیری عوام کے حقوق کی آواز بن کر ہر جگہ انکے ساتھ کھڑی رہوں گی ۔ انہو ں نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی جانب سے منعقدہ تمام مستقبل قریب کے پروگرامات میں شرکت کے علا وہ برطا نوی وزراء سے اس با رے بات کرنے اور یور پین پا رلیمینٹ میں مسئلہ کشمیر اٹھا نے کا وعدہ کیا ۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء اور غا زیو ں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے ان کے مشن کو ہمیشہ جا ری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔چیئرمین جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت راجہ نجا بت حسین نے آئندہ اپنے تفصیلی پروگرامات کا جا ئزہ پیش کرتے ہو ئے کہاکہ کنزر ویٹو پارٹی کی سالانہ کا نفرنس کے موقع پر ۲ اکتوبر کو برمنگھم میں مظاہرہ کیا جا ئے گا ۔ جبکہ 22اکتوبر سے 27 اکتوبر تک لندن ما نچسٹر بریڈ فورڈ اور دیگر اہم شہروں میں ہفتہ کشمیر منایا جا ئے گا ۔ جس کے لیے برطانوی پا رلیمینٹ میں کشمیر کانفرنس ، برطانوی ممبران پا رلیمینٹ کے ساتھ عشائیہ اور 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں مظاہرہ بھی شامل ہو گا ۔