counter easy hit

برطانوی انتخابات میں کوئی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی

لندن: برطانوی عام انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے تحت کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکی اور اب مخلوط حکومت تشکیل پائے گی۔

No party is able to win a majority in British election

No party is able to win a majority in British election

برطانیہ میں دارالعوام کی تمام 650 نشستوں کے نتائج آچکے ہیں جن کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کو 318 نشستوں اور لیبر پارٹی کو 261 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی 35 جب کہ لیبر ڈیموکریٹ پارٹی نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی  ہیں اس کے علاوہ  آزاد اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے 24 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔

اگرچہ کنزرویٹو پارٹی نے دارالعوام میں اپنی اکثریت کھو دی ہے تاہم وہ اب بھی ایوان میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی جماعت ہے۔ اگر کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکے، تو مخلوط حکومت بننا ناگزیر ہوجاتا ہے۔ انتخابات میں برطانوی وزیرِ اعظم ٹیریسا مے کی کابینہ کے 9 وزرا کو شکست ہوگئی ہے، جن میں وزیرِ خزانہ جین ایلیسن، کیبینٹ آفس کے وزیر بین گرمر، ڈیفڈ کے وزیر جیمز وارٹن، وزیرِ صحت نکولا بلیک وڈ، وزیرِ تعلیم ایڈورڈ ٹمپسن کے علاوہ گیون بارویل، راب ولسن، سائمن کربی اور ڈیوڈ مواٹ شامل ہیں۔ انتخانی نتائج کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما جریمی کوربن نے تھریسا مے سے استفعے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ تاہم تھریسا مے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے اہم اعلان کریں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website