counter easy hit

ن لیگ کے اہم رہنماؤں کی سعودی عرب روانگی

NO, ONE, CAN, DO, POLITICS, POLICY, CAN, NOT, BE, ALLOWED, DR. ASIM, SENIOR, LEADER, PPP

DR. ASIM, SENIOR, LEADER, PPP

نواز لیگ کے اہم رہنما سعودی عرب میں جمع ہورہے ہیں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بعد نواز شریف کی بھی ریاض روانگی متوقع ہے، جبکہ ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔سعودی عرب ایک بار پھر ن لیگ کا سیاسی مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں پارٹی قائدین ایک ایک کر کے جمع ہوتے جا رہے ہیں، شہباز شریف کو خصوصی طیارہ بدھ کو ریاض لے گیا تھا، اب سعد رفیق بھی فیملی کے ہمراہ ریاض روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف بھی ہفتے کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

مشرف دور میں شریف خاندان کی سعودی عرب میں جلا وطنی اور ایک بار پھر ملک میں گھمبیر حالات کے باعث ن لیگ کی قیادت کے دورے پر سیاسی حلقوں کی جانب سے چہ گوئیاں کی جارہی ہیں۔حریف سیاسی جماعتیں پہلے ہی کسی ڈیل کے خدشات ظاہر کرچکی ہیں جبکہ گڑھی خدا بخش میں آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ آج ایک بار پھر این آر او کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، اگر ایسا ہوا تو وہ اس کا مقابلہ کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری بھی امید ظاہر کر چکے ہیں کہ اس بار سعودی حکام شریفوں کو پناہ نہیں دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website