counter easy hit

حکومت رینجرز اختیارات میں توسیع کی مخالف نہیں ، نثار کھوڑو

NisarKhoroSindhgovermentminister_12-8-2015_206710_l. [downloaded with 1stBrowser]کراچی …….سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو کاکہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہوجائے گا۔صوبائی حکومت توسیع کی مخالف نہیں ہے۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں ہونے والے سمپوزیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے مخالف نہیں ۔ قانو ن کے مطابق سندھ اسمبلی سے منظوری لینی ضروری ہے ۔امید ایک دودن میں معاملہ حل ہوجائے گا۔نثار کھوڑو کا کراچی کے مئیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ میئر اکثریت سے جیتنے والی جماعت کا ہوگا۔ اب اس جماعت پر منحصر ہے کہ وہ میئر کے لیے کسے نامز دکرتی ہے۔سندھ کابینہ میں ہونےو الی تبدیلی سےمتعلق ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی پارٹی اور حکومت کے اختیار میں ہے اور یہ تبدیلی ہوتی رہنا چاہیے۔