counter easy hit

ننھی کراٹے ماسٹر کی ویڈیو وائرل

ٹوکیو;جاپان کی زیر تربیت ننھی کراٹے ماسٹر نے اپنی معصومانہ شرارتوں سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق تائی کوانڈو ویسے تو سخت جان لوگوں کا کھیل ہے مگر جاپان میں کم عمری سے ہی والدین بچوں کو کراٹے کی تربیت دلانا شروع کردیتے ہیں تاکہ بچے اپنا دفاع خود سے کرنا سیکھ لیں۔

Ninja karate master video viralانسٹی ٹیوشن آف تائی کوانڈو کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کوچ بچوں کو کراٹے کی تربیت دے رہی ہیں کہ اسی دوران تین سالہ انوس نامی بچی رنگ میں اتری۔ کوچ نے زیرتربیت ننھی کراٹے ماسٹر کو اپنے قریب بلایا تو اُس نے روایتی طریقے سے سر جھکا کر اپنی انسٹرکٹر کا شکریہ ادا کیا اور پھر سامنے رکھے ہوئے کمزور تختے کو توڑنے کی کوشش کی۔

کئی کوششوں کے باوجود جب لکڑی نہ ٹوٹ سکی تو پیچھے کھڑے ایک شخص نے اُسے گود میں اٹھایا اور تختے پر چھلانگ لگوائی جس کے بعد وہ ٹوٹ گئی اور پھر انوس نے اپنی فتح کا جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔