counter easy hit

این آئی سی ایل کیس: ملزم محسن ورائچ کو پیش کرنےکیلئے ایک ہفتے کی مہلت

لاہور: این آئی سی ایل کیس میں سپریم کورٹ نے ملزم محسن ورائچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کیلئے ایف آئی حکام کو ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

NICL Case: A weekend to present accused Mohsin Wychچیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام تکنیکی ذرائع استعمال کر رہے ہیں جس پر عدالت نے ریماکس دیئے کہ مجھے آپ سے زیادہ پتہ ہے کہ ملزم کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا؟

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے راؤانوار کو گرفتار کرایا وہی طریقہ اپنانا پڑے گا، مقدمے کی ایک دن کی تاخیر بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی حکام کو ملزم محسن ورائچ کو گرفتار کر کے ایک ہفتہ میں پیش کرنے کی مہلت دے دی۔عدالت نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔