yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نک کٹی حسینہ – سچی کہانی

MH Kazmi May 2, 2019 1 min read
Nick Kitty Hessina - True Story
Share this:

چاندنی بہت ہی خوبصورت اور معصوم تھی وہ جب پیدا ہوئی تو ہر کوئی اسے دیکھ کر اس کی خوبصورتی سے حیران ہوتا تھا. اس کا حسن کوئی معمولی نہیں تھا وہ چودھویں کے چاند کی طرح حسین تھی. اسی لئے اس کا نام چاندنی رکھ دیا تھا. اس کی ماں اس کو دیکھ کر کہتی تھی کہ کاش اس کی بیٹی اتنی خوبصورت نہ ہوتی، اس کی یہ بات سن کر لوگ بہت حیران ہو کر اس سے پوچھتے کہ تم ایسی بات کیوں کہتی ہو؟ اس کی ماں کہتی کہ غریب کی کوئی عزت نہیں ہوتی اس کی بھی شادی غریب گھر میں ہی ہوگی تو اپنے گھر کو چلانے کے لئے اسے بھی کہیں نہ کہیں نوکری کرنی پڑے گی. اور کسی امیر کے گھر ملازم ہو کر اس کی بے باک نظروں کا شکار ہو کر زندگی بھر خود کو بچاتے گزرے گی. اس کی ماں کا کہنا تھا کہ بڑے ہونے کے بعد حسن ماند پر جاتا ہے اور پھر بیٹیوں کو رخصت کرنے کے لئے جہیز کی ضرورت ہوتی ہے بنا جہیز کے کوئی شادی نہیں کرتا. اس کی ماں کی یہ سوچ غلط ثابت ہوئی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چاندنی کا حسن بھی بڑھتا گیا وہ اپنی ماں کے ساتھ جب امیر گھروں میں کام کے لئے جاتی تو امیر لڑکیاں اس کے حسن سے جلتین وہ اس سے اتنے حسن کا راز پوچھتیں، چاندنی تیرا جسم کتنا پرکشش ہے کیا تو ورزش کرتی ہے؟ وہ کہتی کہ نہیں وہ تو گھر کے کام کاج کرتی ہے اور تو کچھ نہیں کرتی.لڑکیاں اس کو کہتی کہ چاندنی تو شو بز کی دنیا میں جا کر کام کیوں نہیں کرتی؟ وہ پوچھتی وہ کیا ہوتا ہے؟ فلم اور ٹی وی کی دنیا، تجھے پیسہ بھی خوب ملے گا اور تیری شہرت بھی ہوگی تیرے پاس بنگلہ گاڑی سب کچھ ہوگا تو امیر ہو جائے گی. چاندنی نے کہا کہ یہ بات انٹی نے بھی امی سے کی تھی مگر امی نے مجھے سختی سے منع کیا ہے کہ میں ایسا کبھی نہ سوچوں اس دنیا میں دولت، شہرت اور عزت اپنا سب کچھ کھونے سے ملتا ہے تم کسی کی باتوں میں نہ آنا اگر تو اس دنیا کی طرف گئی تو تیرا باپ ہی نہیں میں بھی تیرا گلا گھونٹ دوں گی…وہ ان سب باتوں کی جگہ اپنی ماں کی باتوں کو اہمیت دیتی تھی جو باتیں ماں اس سے کہتی تھی وہی باتیں اس سے ایک اور عورت کہتی تھی اس کے گھر میں سوائے ٹی وی کے سب کچھ ہی تھا وہ کہتی وہاں بھیڑیئے ہوتے ہیں انسان نہیں ہوتے. چاندنی نے یہ بات کئی مرتبہ نوٹ کی تھی کہ وہ جب بھی گھر سے اکیلی نکلتی تھی ارد گرد کے لوگ اسے گندی نظروں سے دیکھتے تھے وہ جہاں کام کرتی تھی وہاں کے مرد بھی اسے گھور گھور کر دیکھتے تھے. تب وہ بھی سوچتی کہ کاش وہ اتنی خوبصورت نہ ہوتی. لیکن اس میں ایک ایسی عادت اور کمزوری تھی کہ وہ چاہ کر بھی اس سے اپنی جان نہیں چھڑا سکتی تھی وہ حیران ہوتی کہ اس کے پاس ٹی وی یا ریڈیوں کچھ بھی نہیں ہے مگر وہ جب بھی کسی گلوکارہ کا گیت سنتی وہ بڑے غور سے ایک ایک لفظ یاد کر لیتی. وہ پڑھی لکھی نہیں تھی مگر پھر بھی وہ گانا ایسے گاتی کہ ایک ایک لفظ بولتا تھا. اسے فلموں کے تمام گیت، فلموں کے نام اور کس گلوکارہ نے گایا تھا سب اچھی طرح یاد تھا. وہ برتن دھوتے وقت گاتی اور برتنوں اور چمچوں سے ایسی موسیقی بجاتی کہ جیسے سر پیدا ہو. گگناتے ہوۓ چاندنی کے اندر ایسی پھرتی آجاتی تھی کہ پھر اس سے جتنا بھی کام کرالو وہ تھکن محسوس نہیں کرتی تھی. وہ اور اس کی ماں چودھری شرافت کے گھر کام کرتے تھے. چودھری اس کو اپنے قریب لانا چاہتا تھا مگر بات زیادہ نہ آگے گئی کیونکہ اس کی شادی ہو گئی تھی اس کی بیوی حسین تھی مگر شدید بیماری کی وجہ سے دو سال میں ہی اس کی وفات ہو گئی تھی اس کا بیٹا دو برس کا تھا. چاندنی وہیں پر ملازم تھی. چاندنی کی بھی شادی ہو گئی تھی. اور اس کا بیٹا بھی دو سال کا تھا جب اس کے شوہر کا انتقال ہو گیا. وہ جب اپنے بیٹے کے ساتھ چودھری کے گھر جاتی تو چودھری کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ اس کا بیٹا نوکرانی کے بیٹے کے ساتھ کھیلے. مگر بیوی کے فوت ہو جانے کے بعد چودھری کا رحجان چاندنی کی طرف ہو گیا وہ موقع کی تاک میں رہتا تھا کہ کب موقعہ ملے اور وہ چاندنی کے حسن سے اپنی پیاس بجھائے، چاندنی اس کے ارادے بھانپ گئی تھی. ایک صبح ایسا واقعہ ہوا کہ جس نے سب کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا . رات کو کسی نے چاندنی کی ناک کاٹ دی. ناک کے کٹنے کی وجہ سے چاندنی کا حسن ماند پڑ گیا اور اب چودھری بھی اس سے دور رہنے لگا تھا. چاندنی کا بیٹا کاشف اب جوان ہو گیا تھا اور چاندنی نے اس کی شادی کر دی تھی، مگر بہو کے آنے کے بعد چاندنی کے لئے اور بھی مصیبت کھڑی ہو گئی تھی بہو کو برداشت نہیں تھا کہ اس کی نک کٹی ساس اس پر حکم چلائے وہ ہر وقت ساس سے لڑتی جھگڑتی رہتی ان جھگڑوں سے تنگ آکر ایک دن چاندنی کہیں چلی گئی اور ایک خط چھوڑ گئی. صبح کاشف نے جب ماں کو گھر نہ دیکھا تو وہ خط لے کر وہ چودھری کے گھر گیا اور اس سے پوچھا کہ ماں یہاں تو نہیں آئی ہے؟ چودھری نے پوچھا ہوآ کیا تھا؟ کاشف نے بتایا رات میری بیوی نے ماں کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اور صبح وہ چلی گئی اور چاندنی کا دیا خط چودھری کے آگے کر دیا جس میں لکھا تھا کہ، بیٹا تمہاری بیوی اگر کہے کہ تیری ماں کی ناک کسی نے شرمناک حرکت کی وجہ سے کاٹی ہے تو تو شرمندہ نہ ہونا بیٹا میں نے اپنی ناک اپنی عزت اور تیری سلامتی کے لئے کاٹی ہے. چودھری یہ سن کر پستی اور شرمندگی میں دھنستا چلا گیا…..

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The holiday's fantasy ... Read an interesting note
Previous Post چھٹی حِس کا کمال۔۔۔ پڑھیئے ایک دلچسپ تحریر
Next Post شکی مزاج سوداگر اور اُسکی خوبصورت بیوی
Shy Moodaj trader and her beautiful wife

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.