counter easy hit

نیو یارک میں اونچی ایڑھی والی خواتین کے لئے فرینڈلی راستے بنیں گے

312154_26278554نیو یارک میں اونچی ایڑھی پہننے والی خواتین کے لئے سب وے پر خصوصی راستے بنائے جا رہے ہیں ، جو کہ فرینڈلی پاتھ ہوں گے ۔
نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی یا ایم ٹی اے نے مین ہٹن میں پیدل چلنے والوں کے لئے ایک الگ سائیڈ واک بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ اونچی ہیل والیوں کے لئے کافی آسان ثابت ہو گا ۔ مین ہٹن کے ارد گرد کے مقامات پر چلنے والی خواتین نے کافی بار شکایت کی تھی کہ راستے ہموار اور اونچی ہیل کے لئے فرینڈلی نہیں ہیں ، اب ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کی خاطر اس حوالے سے ایسے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں کہ جوتی چاہے جتنی مرضی اونچی ایڑھی والی ہو پر خواتین کو چلنے میں دشواری نہ ہو ۔