yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہم نیوٹن اور آئن سٹائن پیدا نہیں کر سکتے

Yes 1 Webmaster October 22, 2015 1 min read
Newton and Einstein
Share this:
Newton and Einstein
Newton and Einstein

تحریر: شاہ فیصل نعیم
“ہم میں سے ہی نیوٹن اور آئن سٹائن پیدا ہوں گے”۔یہ اس کے آخری الفاظ تھے اور اس کے بعد تالیوں کی ایک لمبی گونج۔۔۔۔! الحمرا کلچرل کمپلیکس میں انٹر میڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نا صرف پنجاب بلکہ باقی صوبو ں سے بھی بچوں کو بلایا گیاتھاتاکہ صوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے۔یہ الفاظ آزاد کشمیر کے ایک ہونہار طالب علم کے تھے جس پر مادرِعلمی کو ناز تھامیں اس طرح کے الفاظ مختلف مقامات پر مختلف شخصیات سے سنتا آیا ہوں یہ ہر بار میرے ذہن میں ناتھمنے والے سوالوں کے طوفان کو جنم دیتے ہیں۔ ہم برسوں سے ایسے الفاظ کہہ اور سن رہے ہیں لیکن ہم ابھی تک ایسے سپوت پیدا نہیں کر سکے۔سوال تو اٹھتا ہے کہ ایسا کیوں ہے۔

آج سے کوئی ڈیڑھ سال پہلے میں اپنے سکول میڑک کی سند لینے گیا جس طرح وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ انسان میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اسی تناسب سے اس کی تخلیق کردہ چیزیں بھی بدلتی رہتی ہیں کچھ شکست و ریخت کا شکا ر ہو کر تباہی کی لہر میں بہہ جاتی ہیں اور کچھ منتہائے کمال کو اپنا مقصد بنا کر عروج کی منازل کاسفر طے کرتی ہیں ہمارا سکول پہلے سے بہت بہتر تھاویسے تو اپنے زمانہِ طالب علمی میںمیں اس سکول کی ہر شے سے آشنا تھا لیکن جو کچھ آج دیکھنے کو ملا وہ ایک انوکھی داستان کو جنم دے گیا۔میں سند وصول کرنے کے لیے جس کمرے میں گیا وہا ں ایک طرف ایک بڑی سی الماری پڑی ہوئی تھی جس میں بہت سی کتابیں پڑی ہوئی تھیں جن میں سے کچھ کودیمک چاٹ گیا تھا ، کچھ کو چاٹ رہا تھا ،کچھ زبانِ حال سے اپنے ساتھ کیے گیے ناروا سلوک کی داستان سنا رہی تھیں۔ع

لامہ اقبال نے کہا تھا کہ میںاپنے آبائو اجداد کے تخلیق کردہ علم و حکمت کے موتی جب یورپ کی درس گاہوں میں دیکھتا ہوں تو میرا دل سیپارہ ہو جاتا ہے ۔لیکن آج یہا ں پڑی ہوئی کتابوں کی حالت دیکھ کر میرا دل چاہا کے میں اہل مغرب کو سلوٹ کروں جو علم وحکمت کے گوہرِ نایاب ہم سے چھین کر لے گئے اور اُن سے فیض حاصل کیاقانونِ قدرت ہے کہ جس قوم کو جس نعمت کی قدر نہ ہو اس سے وہ نعمت چھین لی جاتی ہے۔

اہلِ مغرب ہماراسارا سرمایہ لے گئے اور اس سے روشنی کی راہیں ہموار کر کے پستی کے اندھیروں سے باہر نکل آئے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی ان کے قدم چومتی رہی اور ہم۔۔۔۔! پہلے تو ہمارے پاس کچھ بچا ہی نا تھا اور جو بچا وہ بھی ہم نے الماریوں میں بند کرکے رکھ دیا کہ کہیں ایسا نا ہو جائے کے کوئی طالب علم ان فن پاروں سے رہنمائی پا کر ملک و ملت کا کھویا ہو ا وقارپھر سے حاصل کر لے۔

ہم نے اپنے سکولوں وکالجوںمیں تجربہ گاہیں بھی بنوائیں ان میں رکھے گئے کیمیکلزپڑے پڑے خراب ہو گئے ،آلات پڑے پڑے ٹوٹ گئے لیکن ہم نے اپنے بچوں کو یہ اجازت نہ دی کہ وہ ان کو اپنے تصرف میں لا کر کچھ سیکھ سکیں، ہم نے سکولوں اور کالجوں میں کمپیوٹر لیبز بھی بنوائیں لیکن دروازے پر یہ تختی لٹکا دی کہ “لیب میں سٹوڈنٹس کا داخلہ ممنوع ہے”اور خوداستادِمحتر م ان لیبز میں فیس بک پر بات کرنے میں وقت ضائع کرتے رہے اور گیمز کی بازیاں لگاتے رہے اور اُدھرطالب علم مستقبل کی بازی ہارتے رہے۔

میرے کشمیری بھائی ایسے حالات میں ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہم نیوٹن اور آئن سٹائن جیسے لوگ پیدا کر سکتے ہیں ۔اس ملک کے لیے جو کوئی بھی کچھ کرتا ہے وہ بعد میں پچھتاتا ہے کہ میں نے ایسا کیوں کیا ؟محسنِ ملت ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا تھا کہ میں اس قوم کے لیے کام کرکے بہت پچھتایا ہوں جس قوم کا اپنے محسنوں کے ساتھ ایسا برتائو ہو وہ نیوٹن اور آئن سٹائن کیا خاک پیدا کرے گی۔۔۔؟؟

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
John Kerry and Nawaz Sharif
Previous Post پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کر دیئے
Next Post عائشہ عمر کی سوات آپریشن پر فلم ’’یلغار‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن شروع
Ayesha Umar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.