counter easy hit

پا ک، بھارت کشیدگی کے دوران شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ کا بھائی چارہ،مداحوں کو دنگ کر ڈالنے والی خبر آگئی

News reports that shocked fans, Shahid Afridi and Yuvraj Singh's brother-in-law during the Pak-India tension.

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے کینیڈا میں بھائی چارے کی ایک عمدہ مثال قائم کی ہے اور دونوں ہی انسانیت کی خاطر ایک تقریب میں اکٹھے ہوئے جہاں شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ کے کام کی ناصرف تعریف کی بلکہ ان کی فائونڈیشن کو عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا یووراج سنگھ تم نے بھارت کے لئے کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کیا ہے اور یو وی کین کے ذریعے انسانیت کیلئے کام کرتا دیکھ کر اور بھی خوشی ہو رہی ہے۔یووراج بھائی میں تمہارے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شاہد آفریدی فانڈیشن اور میں آپ کے پراجیکٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر یووراج سنگھ کو شاہد آفریدی فائونڈیشن کی جانب سے 10 ہزار ڈالر عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سری لنکن سپنر اکیلا دنن جایا کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک رپورٹ ہوگیا جبکہ امپائرز نے کیوی کپتان کین ولیمسن کے انداز پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔گال ٹیسٹ میں میچ آفیشلز نے کین ولیمسن اوراکیلا دنن جایاکے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا، جسکے بعد آئی سی سی نے انھیں منظور شدہ بائیومکینک لیب سے تجزیہ کرانے کیلئے 14 روز کا وقت دے دیا ہے،اس دوران دونوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ پارٹ ٹائم بولر ولیمسن کو ایکشن مشکوک رپورٹ ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم دنن جایا کا کیریئر ہی داﺅ پر لگ گیا، یہ دوسری مرتبہ ہے جب انکے ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا، نومبر 2018ءمیں گال میں ہی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کا بولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا، اسکے بعد دوسرے ٹیسٹ کی ایک اننگز میں انھوں نے5 وکٹیں اڑائی تھیں تاہم بائیومکینک ٹیسٹ کی وجہ سے تیسرے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website