counter easy hit

بڑے کام کی خبر : پاکستان میں سردیوں کا دورانیہ کم ہو کر کتنا رہ گیا ہے ؟ ماہرین نے بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی جاری ہے، جس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سردیوں کا دورانیہ کم اور گرمیوں کا دورانیہ زیادہ ہو گیا ہے، سردی کے دورانیہ میں کمی کے باعث اور موسمیاتی اثرات نے انسانوں اور جانوروں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمیوں کی مدت طویل ہو گئی ہے جبکہ سردیوں کی مدت میں انہائی تیزی سے کمی آئی ہے اور بہار کے موسم بالکل معدوم ہوتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ سریوں کے دروانیے میں کمی ایک لمحہ فکریہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اقدامات کر رہی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈایریکٹر جنرل حماد نقی کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی جانوروں کے روئیوں اور طبیعتوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال بھی سردی کا دورانیہ کم رہے گا، سردی کی شدت میں دسمبر کے آخر میں پروان چڑھے کی اور اپریل کے آخر میں ختم ہو جائے گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔