counter easy hit

بڑے کام کی خبر :

کراچی (ویب ڈیسک)کرنسی مارکیٹ ،روپے کی بے قدری کا تسلسل برقرار ، بدھ کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت خریدمیں 32پیسے اورقیمت فروخت میں 27پیسے دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور عالمی مارکیٹ میں اضافےکے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل بھی جاری ، بدھ کو فی تولہ سونا مزید 1000روپے مہنگاہوکر 72ہزار 200روپے کی نئی ریکارڈسطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح خطے میں سب سے کم اور مہنگائی میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کردی ۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی شرح اس سال کم اور اگلے سال مزید کم ہوگی 2019ء میں شرح نمو خطے کی کم ترین 3.9؍فیصد رہے گی جبکہ 2020ء میں 3.6؍ فیصد ہوگی، مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ اے ڈی بی کا اپنی سالانہ رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ خطے میں بھارت کی شرح نمو 7.2؍ فیصد جبکہ چین کی 6.3؍ فیصد رہے گی۔ تفصیلات کےمطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019ء میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9؍ فیصد تک رہے گی تاہم مالی سال 2020ء میں معاشی شرح نمو میں مزید کمی یعنی 3.6؍ کا امکان ہے۔ ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک برائے 2019ء رپورٹ میں کہا گیا کہ جب تک میکرو اکنامک کا توازن برقرار نہیں ہوگا تب تک معاشی شرح نمو میں کمی، مہنگائی میں اضافہ اور روپے کی قدر پر دباؤ رہے گا۔ رپورٹ میں واضح کیا کہ ادائیگیوں کےتوازن میں دوبارہ بحران سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ تجارتی ادارے برآمدات پر زور دیں۔ اے ڈی بی کے مطابق محصولات کے حصول میں کمی اور اخراجات میں اضافے سے بجٹ کا خسارہ مالی سال 19-2018ء کے درمیانی عرصے میں جی ڈی پی کے 2.3؍ فیصد کے برابر رہا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ 2.7؍ فیصد تھا۔